نئی دہلی، 2 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گجرات کے آزاد ممبر اسمبلی اور دلت لیڈر جگنیش میوانی نے جمعہ کو مرکزی حکومت پر جم کر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صفائی اہلکاروں کے پاؤں دھو ئے تو لوگوں کو لگتا ہے کہ چھوا چھوت کا مسئلہ ہی ختم ہو گیا ہے لیکن آج ایک دلت دوسرے لوگوں کافضلہ اٹھانے پر مجبور ہے لیکن کسی سے قانون نہیں بدلا گیا۔انہوں نے کہا کہ مریخ پر پانی ہے یا نہیں اس کے لئے مشینیں بنائی جا رہی ہیں لیکن کسی شخص کو گٹر میں نہ گھسنا پڑے اس کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس مسئلے کو گجرات کی اسمبلی میں اٹھا اٹھا کر تھک گیا، لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی۔جگنیش نے کہا کہ دلت سماج کے لوگ کافی وقت بھیماکورے گاؤں کو منا رہے ہیں، لیکن آج اس میں شامل ہونے والے لوگوں کو نکسلی قرار دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2 اپریل کو دلتوں کو مارا گیا۔2019 کے انتخابات میں ایک بات صاف ہے کہ دلت کالے چور کو ووٹ دیں گے لیکن آ ر ایس ایس ۔بی جے پی والوں کو نہیں دیں گے۔